25 اکتوبر 2014 - 21:28
یمن میں القاعدہ کے تین اہم کمانڈر ہلاک

یمن میں انصار اللہ اور القاعدہ کے درمیان لڑائی کے دوران القاعدہ کے تین اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے علاقہ رداع میں انصار اللہ اور القاعدہ کے درمیان لڑائی کے دوران القاعدہ کے تین اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس لڑائي میں دو سعودی دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک حوثی نے کہا ہے کہ القاعدہ علاقہ میں غیر علاقائي طاقتوں کے مفاد کے کے لئے سرگرم ہے اور اس کے دہشت گرد عناصر دوسرے ممالک سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ یمن میں جاری اتحاد کو اختلاف میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل انصار اللہ نے دفاع لڑائی میں صوبہ البیضاء میں القاعدہ کے مرکزکو تباہ کردیا تھا ۔

.......

/169